Apr ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  • دو اورصیہونی فوجیوں کی خود کشی

صیہونی ذرائع ابلاغ نے جمعے کی رات حالیہ ہفتے دو اور صیہونی فوجیوں کی جانب سے خود کشی کئے جانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی کان ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ خود کشی کرنے والے ان دو صیہونی فوجیوں کو ملا کر گذشتہ ایک ماہ میں خود کشی کرنے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔ صیہونی چیف آف آرمی اسٹاف نے صیہونی فوجیوں میں، بڑھتے خود کشی کے واقعات کا فوری طور پر جائزہ لئے جانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

چند ماہ قبل ایک صیہونی اخـبار نے حالیہ ایک سال میں چودہ صیہونی فوجیوں کی جانب سے خودکشی کئے جانے کی خبـر دی تھی۔ صیہونی اخبار یدیعوت احارا نوت نے لکھا تھا کہ صیہونی فوجیوں کی خود کشی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

اس اخبار نے لکھا کہ دو ہزار بائیس کے دوران چودہ فوجیوں نے خود کشی کی اور گذشتہ پانچ برسوں کے دوران خود کشی کے واقعات کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ 

ٹیگس