Apr ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • مسئلہ فلسطین کے حل کےلئے سیاسی کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے: بادشاہ اردن

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے امریکی کانگریس کے سربراہ سے ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حل کےلئے کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ امریکی کانگریس کے سربراہ کوین مک کارتھی سے ملاقات اور دونوں ممالک کے تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ اور مضبوطی پر بات چیت کی۔ اردن کے بادشاہ نے اپنے ملک کے ساتھ تعاون پر امریکی کانگریس اور حکومت کی قدردانی کی اور باہمی ہم آہنگی سے مشترکہ مسائل پر مزید کام کرنے اور تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

اس ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، مسائل اور ان کے حل کی کوششوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اردن کے بادشاہ نے فلسطین کے مسئلہ کے حل کےلئے مزید سیاسی کوششیں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان منصفانہ صلح اور دو ملکوں کے قیام کے موضوع پر مذاکرات پھر سے شروع ہونے چاہئیں۔

ٹیگس