مسجد الاقصی کے امام سے صیہونی فوج کی پوچھ تاچھ...ویڈیو
صیہونی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے خطیب اور امام شیخ عکرمہ صبری کو تفتیش کے لیے طلب کیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے پیر کے روز اس بات پر تاکید کی ہے کہ عوامی محاذ کے قیدیوں پر صیہونی حکومت کی جابر اور ظالم فوجوں کے وحشیانہ حملے اور محاذ کے جنرل سکریٹری احمد سعادت کی گرفتاری، ایک ایسا جرم ہے جو فلسطینی عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا اور ان کے ارادے مزید پختہ ہوں گے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ یہ جارحیت، جس کا مقصد قیدیوں کے عزم اور ارادے کو توڑنا ہے اور ان کے جنگی اور مجاہدانہ اقدامات کو بے اثر کرنا ہے، ان کے پختہ عزم اور ارادے کو ذرہ برابر بھی متاثر نہیں کر سکے گی۔
حسام بدران نے اس بات پر تاکید کی کہ فلسطینی قیدی طویل عرصے تک غاصب صیہونی دشمن اور صیہونی حکومت کے جیل ادارے کے خلاف مزاحمت اور پائمردی کا مظاہرہ کرنے کی طاقت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں نے قیدیوں کے مسئلے کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا ہے اور قیدوں کے رنج و الم کو دور کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے۔