جنگ بندی کے لئے جہاد اسلامی فلسطین کی 3 شرائط
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i421497-جنگ_بندی_کے_لئے_جہاد_اسلامی_فلسطین_کی_3_شرائط
جہاد اسلامی فلسطین نے جنگ بندی کے لئے تین شرطوں کا تعین کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • جنگ بندی کے لئے جہاد اسلامی فلسطین کی 3 شرائط

جہاد اسلامی فلسطین نے جنگ بندی کے لئے تین شرطوں کا تعین کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق، مصر کی ثالثی میں جنگ بندی پر ہونے والے مذاکرات کے باوجود، صیہونیوں کی مسلسل جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر استقامتی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ کچھ شرطوں کے پورے ہونے کی صورت میں ہی گولہ باری کا سلسلہ بند کیا جائے گا۔ 

جہاد اسلامی فلسطین کے بیان کے مطابق، صیہونی قید میں شہید ہونے والے شیخ خضرعدنان کا جسد خاکی فلسطینیوں کے حوالے کرنے، غرب اردن میں فلسطینیوں کی ٹارگیٹ کلنگ بند اور آئندہ ہفتے بیت المقدس میں ہونے والے صیہونیوں کے  فلیگ مارچ پر پابندی عائد کرنے کی صورت میں ہی استقامتی محاذ کے راکٹ حملے بند کئے جائیں گے۔