May ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • صیہونی حریفوں کے ساتھ عراقی اور کویتی کھلاڑیوں کا رویہ

عراق اور کویت کے شمشیر باز کھلاڑیوں نے اپنے صیہونی حریفوں کے ساتھ مقابلہ کرنے سے انکار کرنے کے ساتھ ہی شمشیر زنی کے عالمی مقابلوں میں اپنی شرکت جاری رکھنے سے منصرف ہونے کا اعلان کر دیا

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں جاری شمشیر زنی کے عالمی مقابلوں میں عراق اور کویت کے کھلاڑیوں نے اپنے صیہونی حریفوں کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق کویت اور عراق کے ان کھلاڑیوں نے فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار ہمدردی اور مجرم و غاصب صیہونی حکومت سے نفرت و بیزاری اور غاصب حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جانے کی مخالفت اور اس سلسلے میں پارلیمنٹ کے فیصلوں کے پیش نظر صیہونی کھلاڑیوں سے کوئی بھی مقابلہ کرنے سے انکار اور ان عالمی مقابلوں میں اپنی شرکت جاری رکھنے سے منصرف ہونے کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ کویت کے کھلاڑی نے نومبر دو ہزار انیس میں بھی سوئیٹزرلینڈ میں ہوئے عالمی مقابلوں میں غاصب صیہونی حکومت کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

ٹیگس