May ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے مزاحمت کی عید کے موقع پر اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ذرائع ابلاغ نے عید مزاحمت کے موقع پر جنوبی لبنان میں حزب اللہ لبنان کی جانب سے بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کے آغاز اور صیہونی حکومت کو ایک نیا عبرتناک پیغام بھیجنے دینے کی اطلاع دی ہے۔

25 مئی 2000 کو صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر جسے مزاحمت کی عید" کے نام سے جانا جاتا ہے، آج جنوبی لبنان میں ایک فوجی مشق کا مشاہدہ کیا گیا جس کا مقصد، لبنان کی سرزمین کی حفاظت کرنے کے لئے مکمل آمادگی کا جائزہ لینا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے میڈیا انچارج محمد عفیف نے اس مشق کی خبروں کی کوریج کے لیے غیر ملکی میڈیا کی بڑی تعداد موجودگی کی اطلاع دی۔ ان فوجی مشقوں میں جنگی گولیوں، میزائلوں اور ٹینکوں کا استعمال کیا جائے گا۔

صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل-14 نے بھی رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ جنوبی لبنان میں بڑے پیمانے پر فوجی مشق کرے گا اور اس مشق میں جنگی گاڑیاں، میزائل لانچنگ سسٹم وغیرہ کا استعمال کیا جائے گا۔

اس فوجی مشق کے دوران اسرائیل کے خلاف حملے کی مشق بھی کی جائے گی۔

لبنانی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی کہ صیہونی قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی کی 23ویں سالگرہ سے محض چند روز قبل حزب اللہ لبنان نے جنوب میں واقع اپنے ایک کیمپ میں "ملیٹا" پوائنٹ کے قریب فوجی مشقیں کی ہیں۔

ٹیگس