May ۲۳, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • نائیجریا میں 300 حفاظ قرآن کے اعزاز میں عظیم الشان تقریب، حوسہ زبان میں ’’سلام فرماندہ‘‘ پڑھا گیا (ویڈیو)

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے زیر اہتمام حفظ قرآن کرنے والے 300 کمسن بچوں کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حفاظ بچوں کو اسناد کی تقسیم کے علاوہ حوسہ زبان میں ’’سلام فرماندہ‘‘ کا مشہور ترانہ بھی پڑھا گیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق نائیجریا کی ریاست کانو میں نائیجریا کی اسلامی تحریک کے زیر اہتمام حفظ قرآن کریم کرنے والے 300 بچوں کے اعزاز میں شاندار تقریب ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہای زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں ماہرین نے حفظ کرنے والے بچوں سے امتحان لیا اور ان میں حفظ قرآن کریم کی اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس تقریب کے اختتام پر عالمی شہرت یافتہ ترانے ’’سلام فرماندہ‘‘ کو تقریب میں شریک بچوں نے حوسہ زبان میں مل کر پڑھا اور پیغمبر خاتم، حضرت مرسل اعظم (ص) کے وصی خاتم حضرت امام مہدی (عج) سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

ٹیگس