Jun ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کا نیٹ ورک تباہ

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی آپریشنز کے کمانڈر نے کہا ہے کہ عراق کے صوبے الانبار میں داعش دہشت گرد گروہ کی باقیات کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے آپریشنز کمانڈر قاسم مصلح نے کہا ہے کہ اس نے عراق کے مغربی صوبےالانبار میں داعش کے دہشت گردوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہوئے صحرائے الکعره میں ان دہشت گردوں کو گھیرنے اور مارٹر اور راکٹ فائر کر کےاسے تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

عراق کے صوبہ الانبار میں حشد الشعبی کے آپریشنز کے کمانڈر نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردوں کے اس گروہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے -عراق کی انسداد دہشت گردی سروس کے سربراہ عبدالوہاب السعدی نے مارچ کے مہینے میں اعلان کیا تھا کہ ملک کے مغرب میں صوبہ الانبار میں ملکی فوج کے آپریشن میں داعش کے 22 ارکان بشمول کئی سرکردہ عناصر مارے گئے ہیں۔

عراقی فوج نے مارچ کے اوائل میں عراق کے صوبے الانبار میں ایک اور فوجی آپریشن میں اس دہشت گرد گروہ کے تین عناصر سمیت داعش کے 17 دہشتگردوں کو بھی ہلاک کر دیا تھا۔

2017 میں، تین سال کی لڑائی کے بعد، عراق نے داعش دہشت گرد گروہ پر فتح کا اعلان کیا تھا، لیکن اس دہشت گرد گروہ کے بکھرے ہوئے عناصر  اب بھی دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد صوبوں کے بعض علاقوں میں سرگرم ہیں۔

ٹیگس