Jun ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے نشانے پر اس بار الجزائر

الجزیرہ اخبار نے الجزائر میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت، فرانس اور مغرب کی انٹیلی جنس سروسز کے اجلاس کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزائر کے ایک مقامی اخبار نے ملکی اور غیر ملکی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ عالمی ترقیات میں الجزائر کا اپنے اہم مقام پر واپس آنا الجزائر کے دشمنوں کی انٹیلی جنس سروسز کی ناراضگی کا سبب بنا ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ اسی لئے دشمن ممالک تاریک کمروں میں میٹنگیں کرتے ہیں اور اس ملک کے استحکام کو بگاڑنے اور بغاوت کو ہوا دینے کا منصوبہ بناتے ہیں۔

اس حوالے سے معتبر ذرائع نے اخبار الیوم اخبار کو بتایا کہ مصدقہ اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیل میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس سروسز، فرانس کے 5 اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ مغرب انٹیلی جنس کے 12 اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ اس ملاقات میں ایک مشترکہ نکتہ الجزائر میں عدم استحکام پیدا کرنا تھا۔

ان ذرائع نے ملک کے صوبوں میں افراتفری اور انارکی پیدا کرکے الجزائر کے استحکام کو درہم برہم کرنے کی خبر دی اور تاکید کی کہ دشمن کا ہدف قومی اتحاد اور ہم آہنگی پر حملہ کرنا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ الجزائر نے اس ملک کے استحکام اور سلامتی کو درہم برہم کرنے کے لیے دشمنوں کی سازش کی خبر دی ہے۔

ٹیگس