Jun ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۳:۱۲ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی جارحیت جاری ایک فلسطینی شہید 60 زخمی

صیہونی حکومت کی جاری جارحیت کے دوران ایک فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق نابلس میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان خلیل یحیی العنیس شہید ہو گیا۔

نابلس کے ہلال احمر مرکز کے سربراہ احمد جبرئیل کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ سے 4 دیگر فلسطینی زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 60 فلسطینی آنسو گیس کی شیلنگ سے بری طرح متاثر ہوئے۔

صیہونی جارحیت ایسے میں جاری ہے کہ جب استقامتی محاذ بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دے رہا ہے اورمقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تحریک مزاحمت کی مستحکم کارروائیاں اورغرب اردن کے علاقوں میں جارحیت کے جواب میں جارح صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنائے جانے سے اس حقیقت کا پتہ چلتا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے سرکوبی کے باوجود تحریک مزاحمت کا جوش و جذبہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے ۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں تحریک مزاحمت کی جاری مستحکم کارروائیاں اس حقیقت کی ترجمان ہیں کہ مقبوضہ علاقوں میں مزاحمت کی جڑیں مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہیں ۔

واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ تشکیل دیئے جانے کے بعد سے مقبوضہ بیت المقدس اور مختلف قلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت کا سلسلہ نہ صرف شروع ہو گیا بلکہ اس کے جارحانہ اقدامات تیز بھی ہو گئے ہیں۔

ٹیگس