Jun ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطین کی تحریک مزاحمت کی کارروائیاں

فلسطین کے المعطی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونیوں کے خلاف ایک سو انسٹھ کارروائیاں انجام دی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے المعطی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ  فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مجاہدین نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونیوں کے خلاف ایک سو انسٹھ کارروائیاں انجام دے کر ان علاقوں میں ان کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

اس مرکز کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران غرب اردن کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونیوں کی جارحیت میں دو فلسطینی شہید اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل سات نے مئی ماہ کے دوران مقبوضہ بت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صیہونیوں کے خلاف ایک سو چوبیس کارروائیاں انجام پانے کا اعلان کیا تھا۔

غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ تشکیل دیئے جانے کے بعد سے مقبوضہ بیت المقدس اور مختلف قلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت کا سلسلہ نہ صرف شروع ہو گیا بلکہ اس کے جارحانہ اقدامات تیز بھی ہو گئے ہیں۔

غرب اردن میں اپریل سے لیکر اب تک صیہونیوں نے گیارہ فلسطینیوں کو شہید کیا جس کے جواب میں فلسطینیوں نے بھی صیہونیوں کے خلاف مسلحانہ کارروائیاں بڑھا دیں۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تحریک مزاحمت کی مستحکم کارروائیاں اور غرب اردن کے علاقوں میں جارحیت کے جواب میں جارح صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنائے جانے سے اس حقیقت کا پتہ چلتا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے سرکوبی کے باوجود تحریک مزاحمت کا جوش و جذبہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔

دریں اثنا صیہونی پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج مستقبل قریب میں غرب اردن کے علاقوں میں وسیع پیمانے پر جارحانہ کارروائی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

اس کارروائی میں نابلس، جنین اور طولکرم میں فلسطینی کیمپوں کو خاص طور سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس دوران فلسطینیوں کو کافی تعداد میں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

رواں عیسوی سال کے شروع ہونے سے اب تک  سات صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد وحشیانہ صیہونی فوجی جارحیت کا امکان مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل فلسطین کی تحریک مزاحمت کے عرین الاسود گروہ نے تمام فلسطینیوں سے غرب اردن کے شمالی علاقوں میں صیہونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ رہنے کی اپیل کی۔

اس گروہ نے تاکید کی ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے جس راہ میں قدم رکھا ہے اسے خداوند متعال کے بھروسے سے جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے اور غاصب صیہونی فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کے مقابلے میں ڈٹے رہنا ہی دفاع کا واحد راستہ ہے۔

عرین الاسود نے کہا کہ صیہونی حکومت کو جان لینا چاہئے کہ فلسطینی مجاہدین جھکنے والے نہیں ہیں اور انھیں کسی بھی طرح سے مرعوب بھی نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ ان دنوں مقبوضہ فلسطین خاصطور سے غرب اردن کے مختلف علاقوں کی صورت حال بحرانی بنی ہوئی ہے اور فلسطینی مجاہدین کی جانب سے ہر صیہونی جارحیت کا منھ تور جواب دیا جا رہا ہے اور وحشیانہ جارحیت کا جواب اپنے دفاعی ہتھیاروں سے دے رہے ہیں جس سے صیہونی حکام کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔

ٹیگس