Jul ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • جنین کیمپ میں پھر صیہونی دہشتگردی، 28 فلسطینی شہید و زخمی (ویڈیو)

جنین پر ناجائز صیہونی ٹولے کے حملوں اور جارحیت میں اب تک کم از کم 28 فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔

سحر نیوز/عالم اسلام: الجزیرہ نے فلسطین کی وزارت صحت کے حوال سے بتایا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنین کیمپ پر ہوائی اور زمینی حملوں میں اب تک 3 فلسطینی شہید اور 25 زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں سے 7 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 15 فلسطینیوں کو صیہونی دہشتگردوں نے گرفتار بھی کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جارحیت میں جنین میں واقع مسجد "محمود طوالبه" پر بھی بمباری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جنین پر جاری جارحیت میں ایک ہزار صیہونی فوجی شامل ہیں۔ فلسطینیوں نے اپنی ایک جوابی کاروائی کے دوران اسرائیل کے ایک کواڈ کاپٹر کا شکار کیا ہے۔

ٹیگس