Jul ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی جاری جارحیت میں مزید ایک فلسطینی شہید

عالمی سطح پر احتجاج اور مذمتی قراردادوں کے باوجود فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ بدسوتر جاری ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام : سما خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوج نے کل شام رام اللہ کے ام صفا دیہی علاقے میں فلسطیلنی نوجوان عبد الجواد حمدان صالح پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوا تاہم ہسپتال میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

ام صفا دیہی علاقہ کل نماز جمعہ کے بعد میدان جنگ بن گیا اور اس علاقے کے عوام نے اسی علاقے میں صیہونی کالونی کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کیا جس کے بعد انتہا پسند صیہونیوں اور فلسطینیوں میں ٹکراو ہو گیا۔  اسرائیلی فوج کی مدد و حمایت سے صیہونیوں نے فلسطینیوں پر حملہ کیا جس کے جواب میں فلسطینیوں نے پتھروں اور لاٹھیوں سے صیہونی آباد کاروں کا مقابلہ کیا۔

واضح رہے کہ ام صفا کے مکین کئی دنوں سے اس علاقے میں صیہونی کالونی کی تعمیر کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

ٹیگس