Jul ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • شمالی عراق میں پانچ داعشی دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد گروہ داعش کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے حکومت عراق کے منصوبے کے تحت اس ملک کی انسداد دہشت گردی فورس نے ہوائی حملہ کرکے پانچ داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے-

 سحرنیوز/ عالم اسلام : فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی انسداد دہشت گردی فورس نے جمعے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے اپنے ہوائی حملے میں شمالی عراق کے صوبے کرکوک میں پانچ داعشی عناصر مارے گرائے ہیں۔ یہ حملہ عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف محمد شیاع السوڈانی کے حکم سے کیا گیا۔ عراقی فورسیز نے مئی کے وسط میں بھی خبر دی تھی کہ انہوں نے کرکوک میں ہوائی حملہ کرکے چھ داعشیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ باوجودیکہ عراق کی حکومت نے دسمبر دوہزار سترہ میں داعش دہشت گردوں کے قبضے سے تمام علاقوں کے آزاد ہونے کی خبر دی تھی تاہم ابھی بھی دشوار گزار علاقوں خاص طور پر دیالی ، الانبار ، صلاح الدین اور نینوی صوبوں میں داعش کے عناصر چھپے ہوئے ہیں اور گاہے بگاہے عراقی عوام اور فوج کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے رہتے ہیں- 

ٹیگس