ریڑھی اور چھابڑی والوں پر رحم کیا جائے، ان کو بھی جینے کا حق دیا جائے: پاکستان کے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید
پاکستان کے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریڑھی اور چھابڑی والوں پر زیادتی ہو رہی ہے ان پر رحم کیا جائے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مذکورہ بات کہی۔ شیخ رشید نے کہا کہ ریڑھی والوں اور چھابڑی والوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، پیرا والے اور دوسرے لوگ ان کا سارا سامان الٹ دیتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریڑھی والوں کا سامان توڑ دیتے ہیں، یہ ان کی روزی روٹی ہے، میں اپیل ہی کر سکتا ہوں ریڑھی والوں اور چھابڑی والوں پر رحم کیا جائے اور یہ کہ ریڑھی والوں کو بھی جینے کا حق دیا جائے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کوشش کریں اس ملک میں بےروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہو۔