عراقی وزیر اعظم آج شام کے دورے پر
عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی اپنے پہلے دورۂ شام کے لئے آج دمشق پہنچ گئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سرکاری دورے پر آج دمشق پہنچے ہیں جہاں پر وہ شام کے صدر بشار الاسد اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں اور مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
یہ السودانی کا اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران شام کا پہلا دورہ ہے جو شام کے صدر بشار الاسد کی باضابطہ دعوت پر انجام پایا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عراق کے سابق وزیراعظم نوری المالکی نے سال 2010ء میں دمشق کا دورہ کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ سکیورٹی کو لے کر مشترکہ چیلنجوں اور دونوں ممالک میں امریکہ کی سربراہی میں موجود غیر ملکی افواج کی موجودگی کے تناظر میں خطے کی خاص سیاسی صورتحال کے پیش نظر عراقی وزیر اعظم کا یہ دورۂ دمشق خاصی اہمیت کا حامل ہے جس کے دوران سکیورٹی، بیگانہ طاقتوں کی ملک میں غیر قانونی موجودگی وغیرہ جیسے مسائل کے حوالے کچھ اہم مشترکہ فیصلوں اور معاہدوں کی توقع کی جا رہی ہے۔