Jul ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • اسرائیل خانہ جنگی کے دھانے پر

اسرائیل کے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل خانہ جنگی کے دھانے پر ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسرائیل کے مشہور تجزیہ نگار امجد شہاب نے کہا ہے کہ اس وقت قابض اسرائیل میں خانہ جنگی کے آغاز کا انحصار وقت کے اوپر ہے، دونوں فریق اپنے مطالبات پر اصرار کر رہے ہیں اور مقابل فریق ایک دوسرے کو کمزور کرنے کیلئے وقت کا استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب جھڑپوں کا امکان بھی بڑھ گیا ہے۔

ایک اور سیاسی تجزیہ نگار اور قلمکارابودیاب نے بھی کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں کی نافرمانی قابض حکومت کی فوج کی طاقت اور اس کی دفاعی قوت ختم ہونے کا باعث بنے گی ۔ اور جو لوگ فوجی اسٹریٹیجی اور فوجی احکامات کی پابندی سے آگاہی رکھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ چیز صیہونی حکومت کا شیرازہ بکھرنے کا نقطئہ آغاز ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 28 ہفتوں سے نیتن یاہو کے خلاف بڑے بڑے مظاہرے ہو رہے ہیں اور اسی کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کی فضائیہ کے تقریبا ایک سو پائلٹوں اور ریزرو فوجیوں نے بھی نیتن یاہو کی کابینہ کے عدلیہ مخالف اقدامات پر احتجاج کرتے ہوئے فضائیہ کے یونٹوں میں رکنیت حاصل کرنے سے گریز کیا ہے۔

ٹیگس