سوڈان میں متحارب فریقوں کے درمیان جھڑپیں، 18 فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i423959-سوڈان_میں_متحارب_فریقوں_کے_درمیان_جھڑپیں_18_فوجی_ہلاک
سوڈان کے مختلف علاقوں میں متحارب فریقوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • سوڈان میں متحارب فریقوں کے درمیان جھڑپیں، 18 فوجی ہلاک

سوڈان کے مختلف علاقوں میں متحارب فریقوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سوڈانی فوج نے خرطوم کے اطراف کے علاقوں پر جمعے کے روز بھی بمباری کی، ام درمان کے جنوب میں توپ خانے سے گولہ باری کی گئی ۔ سوڈانی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ حالیہ کارروائی میں مقابل فریق کے 18 فوجی مارے گئے اور اسے بھاری نقصان پہنچا۔

 سوڈان میں اقتدار کی رسہ کشی کے تناظر میں 15 اپریل کو خانہ جنگی شروع ہوئی جس میں دونوں متحارب فریقوں کو اب تک بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچ چکا ہے اور تقریبا 30 لاکھ سوڈانی شہری اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔