حج کےلئے جمع کردہ رقم دیمک کھا گئی
Aug ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
کوالا لمپور میں ایک خاتون نے اپنے حج کےلئے زندگی بھر کی بچت محفوظ رکھی تھی جسے اب دیمک چاٹ گئی ہے، جس کی باقیات اب پہچاننے میں بھی نہیں آ رہی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: کوالالمپور میں خاتون سے غلطی یہ ہوئی ہے کہ انہوں نے رقم ایک گتے کے ڈبے میں رکھی تھی، ملائیشیا کرنسی میں یہ رقم 30 ہزار کے برابر تھی جو ڈالروں میں 8700 بنتی ہے، اس طرح باریک کیڑوں نے جمع پونجی کو ردی کے ڈھیر میں بدل دیا ہے۔
اس واقعے کے بعد خاتون کے پوتے نے تباہ حال نوٹوں کی تصاویر جاری کی ہیں.
انہوں نے بتایا کہ کچھ نوٹ ادھ کھائے ہوئے تھے جنہیں لے کر وہ بینک گئے تھے کہ شاید اس سے کچھ رقم مل سکے، تاہم بہت سارے نوٹ تار تار ہو کر ضائع ہوچکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ خاتون 2024 میں حج پر جانا چاہتی تھیں اور اسی لیے انہوں نے یہ رقم ایک طویل عرصے سے سنبھال رکھی تھی۔