داعش کا سرغنہ ہلاک نئے سرغنے کا اعلان
Aug ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
عالمی دہشتگرد گروہ داعش نے اپنے سرغنہ ابوحسین الحسینی القریشی کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق ایک آڈیو کلپ میں عالمی دہشتگرد گروہ داعش کے نئے ترجمان ابو حذیفة الانصاری نے باقاعدہ طور پر شام کے شہر ادلب میں ہونے والی جھڑپ کے دوران داعش کے سرغنہ ابوحسین الحسینی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ابوحفص الہاشمی القریشی کو نیا سرغنہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ایک آڈیو کلپ میں داعش نے اس گروہ کے ترجمان ابو عمر کی گرفتاری کی بھی تائید کی ہے۔