سرایا القدس کے مجاہدین غزہ پہنچ گئے
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف استقامتی محاذ کے مجاہدین سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ڈٹ گئے ہیں۔
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ سرایا القدس کے کئی مجاہدین غزہ گئے ہیں اور انہوں نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ غاصب صیہونیوں کے خلاف ان کی مزاحمت جاری ہے اور وہ پوری طاقت کے ساتھ قدس کے غاصب دشمن کی شکست اور مقبوضہ علاقوں کی واپسی تک اپن حملے جاری رکھیں گے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن، غزہ اور دیگر علاقوں میں سرایا القدس کے مجاہدین اور رہنما اپنی سرزمینوں کی آزادی اور مقدسات کی حفاظت کے لئے میدان میں آئیں گے اور فلسطین اور قدس کے خلاف صیہونی حکومت کی بربریت اور مظالم کے سامنے ڈٹ جائیں گے۔
واضح رہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور ایک تازہ واقعہ میں نابلس میں صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔