حلب کے نواح میں ترکی کا ڈرون حملہ، سیرین ڈموکریٹک فورسیز کے تین کمانڈر ہلاک
Aug ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
ترکی کے ڈرون حملے میں شمالی حلب میں امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسیز کے تین کمانڈروں کے مارے جانے کی خبر ہے جن میں دو غیر ملکی تھے-
سحرنیوز/عالم اسلام: اسپوتنیک نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فضائیہ نے شمالی حلب میں ایک ڈرون حملے کے دوران امریکہ کی حمایت یافتہ کرد تنظیم قسد کےتین کمانڈروں کو ہلاک کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نبل و الزھراء کے علاقے میں شامی فوج اور کرد مسلح ملیشا کے درمیان علاقے میں سیرین ملیشا کی ایک سفید گاڑی پر ترکی کے ڈرون طیاروں نے حملہ کیا جس میں دو غیر ملکی کمانڈر مارے گئے ہیں اور ان کے ساتھ دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ 15 اگست کو بھی ایک ترک ڈرون نے شویش اور تل تمر کے علاقے میں قسد کی فوجوں پر بمباری کی تھی۔