غزہ میں مزاحمتی فورسز کا ڈرون مار گرانے کا دعوی
Aug ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
صیہونی حکومت نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے آئرن ڈوم دفاعی نظام نے غزہ میں ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: فلسطین کی شہاب نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آئرن ڈوم فضائی دفاعی سسٹم نے غزہ کے آسمان میں ایک ڈرون نامی چیز کو نشانہ بنا کر اسے گرایا ہے۔
صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے آسمان میں بڑے دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک ڈرون طیارہ تھا۔
اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں غزہ کے آسمان میں ڈرون طیارہ گرانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
یاد رہے کہ اتوار کے دن بھی صیہونی حکومت نے آئرن ڈوم سسٹم کے ذریعے سے غزہ کے آسمان میں ایک نامعلوم شے کو گرانے کےلئے دو میزائل فائر کئے تھے۔