Sep ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • بشریت امام حسینؑ کی راہ پر چل کر ہی ظلم و استبداد سے محفوظ رہ سکتی ہے، آیت اللہ زکزکی

صرف اور صرف امام حسین علیہ السلام کی راہ پر چل کر ہی بشریت ظلم و استبداد سے محفوظ رہ سکتی ہے، یہ بات نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے قائد آیت اللہ ابراہیم زکزکی نے کہی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: آیت اللہ ابراہیم زکزکی نے نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ایران پریس کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اربعین حسینی کی اہمیت اور اس کے پیغام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا ایثار اور ان کی فداکاری ظلم و استبداد کے مقابلے میں انصاف اور حقیقت کی بالادستی کی خاطر تھی اور بشریت کے لئے ظلم و ستم سے محفوظ رہنے کا واحد راستہ امام حسین علیہ السلام کی نہج پر مزاحمت و استقامت ہے۔ نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے قائد آیت اللہ زکزکی نے اربعین حسینی کی کی مناسبت سے امت اسلامیہ، تمام مراجع کرام اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو تعزیت پیش کی۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ عصر حاضر میں لوگ مزاحمت و استقامت کی حامل حسینی راہ کو سمجھ چکے ہیں اور وہ اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ شیعوں کے تیسرے امام نے حریت و آزادی کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

 

ٹیگس