Sep ۰۷, ۲۰۲۳ ۲۱:۱۱ Asia/Tehran
  • افغان طلبا و طالبات کے لئے ہر سطح کی تعلیم کو ممکن بنایا جائے، او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے تمام افغان طلبہ اور طالبات کے لئے ہر سطح کی تعلیم و مہارت تک رسائی ممکن بنانے پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: افغان نیوز ایجنسی آوا کے مطابق او آئی کے ایک نمائندہ وفد نے بدھ کتے روز افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد انہوں نے ایک بیان جاری کر کے ہر سطح پر افغان طالبات کی تعلیم میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ کیا۔ ماضی میں طالبان حکام یہ کہتے رہے ہیں کہ وہ لڑکیوں کے لئے اسکولوں اور یونیوسرٹیوں کو کھولے جانے کے معاملے پر کام کر رہے ہیں۔

طالبان نے دوہزار اکیس میں ملک کے اقتدار کو اپنے ہاتھ میں لے لینے کے بعد چھٹی کلاس کے بعد سیکنڈری اسکول اور یونیورسٹی کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں لڑکیوں کی تعلیم کو ممکن بنانے پر مبنی عالمی برادری کے دباؤ اور طالبان حکام کے بار بار وعدوں کے باوجود افغان لڑکیوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد اب بھی تعلیم کے حصول اور ملازمت کرنے کے حق سے محروم ہے۔

ٹیگس