Sep ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran

مراکش میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: افریقی ملک مراکش میں جمعے کی رات آنے والے شدید زلزلے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور جو تصاویر سامنے آ رہی ہیں وہ دل دہلا دینے والی ہیں۔ 

مختلف میڈیا رپورٹوں کے مطابق مرکش کے بادشاہ محمد ششم نے زلزلے سے بڑی تعداد میں اموات اور وسیع پیمانے پر نقصان ہونے پر ملک میں تین دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔  جمعے کو دیر رات گئے مراکش کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی شدت رکٹر پیمانے پر چھ اعشاریہ آٹھ بتائی گئی ہے۔ 

ٹیگس