عین الحلوہ کیمپ میں جھڑپوں کے خاتمے کےلئے فتح اور حماس کی ملاقات
عین الحلوہ کیمپ میں فلسطینوں کے درمیان جھڑپوں کے خاتمے کےلئے فتح اور حماس کے وفود کے درمیان بیروت میں فلسطینی سفارتخانے میں ملاقات ہوئی ہے
سحرنیوز/عالم اسلام:ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق عارضی وقفے کے بعد جنوبی بیروت میں واقع فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپ الحلوہ میں دوبارہ فتح اور حماس کے درمیان جھڑپیں چھڑ گئیں جن میں دو افراد مارے گئے جبکہ 11 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بیروت میں فلسطینی سفارتخانے میں فتح اور حماس کے وفود نے الحلوہ کیمپ میں جنگ بندی اور صلح کے قیام پر ملاقات کی ہے اور دونوں وفود مثبت انداز اور ماحول میں الحلوہ کیمپ میں صلح کے قیام اور جنگ بندی کےلئے آگے بڑھ رہےہیں۔ لبنان کی حکومت اور فوج کی کوشش کے باوجود الحلوہ کیمپ میں فلسطینوں کے درمیان ہونا والا تصادم رک نہیں پایا ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی بیروت میں 1948ء میں عین الحلوہ کیمپ بنایا گیا تھا اور اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس میں پچاس ہزار فلسطینی پناہ گزین موجود ہیں جب کہ غیر سرکاری اعداد و شمار یہ تعداد ستر ہزار تک بھی بتاتے ہیں۔