Sep ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • عراق، دہشت گردوں کا خطرناک نیٹ ورک تباہ

عراق کی انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے بغداد میں ایک خطرناک دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سیکورٹی انفارمیشن کور کی رپورٹ کی بنیاد پر، یہ نیٹ ورک بغداد کے بعض علاقوں میں اربعین حسینی کے جلوسوں، پولیس اور ٹریفک مراکز اور بازاروں میں خودکش کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

عراق کی وفاقی پولیس نے بھی سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کرکوک میں ایک دہشت گرد کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

ایک اور خبر یہ ہے کہ عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے دیالہ آپریشنل علاقے میں حمرین کے پہاڑی سلسلے میں تکفیری دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔

ٹیگس