Sep ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • غزہ پر اسرائیل کا میزائلی حملہ

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے کل رات مشرقی غزہ میں استقامتی محاذ کےٹھکانوں پر دو بار میزائل داغے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ان حملوں میں حماس کے دو آبزرویشن پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ اس اخبار نے دعوی کیا کہ یہ حملے اسلامی استقامتی محاذ کی جانب سے آگ لگانے والے غبارے چھوڑنے کے جواب میں کئے گئے۔

فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ مشرقی غزہ میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

غزہ کے محاصرے اور فلسطینی عوام اور مقدس مقامات کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور استقامتی محاذ بھی صیہونی جارحیت کا مقابلہ کر رہا ہے۔

ٹیگس