نائیجریا میں جشن عید میلاد النبی+ ویڈیو
Sep ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
افریقی ملک نائیجریا میں جشن عید میلاد النبی بڑے ہی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: اہلسنت مسلمان 12 ربیع الاول کو جبکہ شیعہ مسلمان 17 ربیع الاول کو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یوم ولادت کے طور پر مناتے ہیں جسے ایران اور بہت سے اسلامی و غیر اسلامی ممالک میں ہفتۂ وحدت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد پیدا کرنے کے مقصد سے اس مناسبت کو اتحاد کے مظہر کے طور پر استعمال کیا اور 12 سے17 ربیع الاول کے دورانیے کو ہفتۂ وحدت کا نام دیا۔