عالم اسلام ایران کے ساتھ ، ایران فاتح و سربلند ہے: اہلسنت عالم دین
قاری عبدالرحمان نورزہی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ، اسرائیل اور عالم کفر کی تمام قوتوں کو شکست دی ۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے معروف اہلسنت عالم دین قاری عبدالرحمان نورزہی نے سحر ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بشریت کا نجات دھندہ رسول خدا (ص) تھے جبکہ مسلمانوں کی بیداری میں بانی انقلاب اسلامی امام خمینی(رح) نے اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینی(رح) اپنے عمل اور کردار سے کلمہ حق کو لاگو کرنے کیلئے طاغوت کے خلاف نبرد آزما ہوئے اور عصر حاضر میں مسلمان، وقت کے یزیدیوں اور نمرودوں کو خلاف نبرد آزما ہیں اور کفر کا نظام سرنگوں ہو رہا ہے۔
پاکستان کے معروف اہلسنت عالم دین نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا اور بڑی طاقتوں کا خوف اپنے دل میں نہیں رکھا اور امریکہ ، اسرائیل اور عالم کفر کی تمام قوتوں کو شکست دی اسی لئے عالم اسلام ایران کے ساتھ ہے اور ایران فاتح و سربلند ہے۔
قاری عبدالرحمان نورزہی نے کہا کہ غزہ کے موضوع پر ایران نے انقلابی موقف اپنایا اور اپنے اسی اصولی موقف پر قائم ہے۔