Oct ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصیٰ میں نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع، 50 ہزار فلسطینی سر بسجود

قدس کی غاصب و جابر صیہونی حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں، دھمکیوں اور سکیورٹی حصار کے باوجود مسجدالاقصیٰ میں نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع منعقد ہوا جس میں 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں نے شرکت کی۔

سحرنیوز/ عالم اسلام : فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق، مسجدالاقصیٰ میں نماز جمعہ پڑھنے کیلئے بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے ایسے عالم میں شرکت کی کہ اسرائیل کے غاصب فوجیوں کی طرف سے ہر قسم کی پابندی عائد تھی اور انہوں نے ہر جگہ رکاوٹیں کھڑی کی تھیں لیکن فلسطینیوں نے اپنی بھرپور شرکت سے صیہونی فوجیوں کے اقدامات کو نقش بر آب کردیا۔

واضح رہے کہ آج صبح بھی بیت المقدس میں واقع مسجدالاقصیٰ اور الخلیل میں مسجد حضرت ابراهیم (ع)  میں ہزاروں فلسطینیوں نے صبح کی نماز ادا کی۔

فلسطینی استقامتی گروہوں نے غرب اردن میں صیہونیوں کے حالیہ جرائم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے اس موقف پر زور دیا ہے کہ مسلح استقامت ہی وہ واحد آپشن ہے جو صیہونی حکومت کو فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم کے ارتکاب سے روک سکتی ہے اور وہ ہرگز اس آپشن سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

 

ٹیگس