تل ابیب پر فلسطینی مجاہدین کے میزائیلی حملے (ویڈیوز)
غزہ کے عام شہریوں پر صیہونی حکومت کے جاری وحشیانہ حملوں کے ساتھ ہی، مزاحمتی قوتوں نے بھی ان حملوں کے جواب میں تل ابیب، گوش دان، ریشون لتسیون، اور ہرتزلیا کو اپنے راکٹوں اور میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی میڈيا نے بھی تل ابیب اور اس کے اطراف کے علاقوں میں خطرے کا سائرن بجنے کی خبر دی ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگيڈ نے یہ حملے، غزہ پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کا جواب اور ان علاقوں میں بسنے والے صیہونیوں کے ان علاقوں سے کوچ کرجانے کے مقصد سے کیا ہے-
اس درمیان صیہونی حکومت نے پہلی مرتبہ غزہ کے اطراف میں اس کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرائے جانے کا اعتراف کیا ہے- یہ ہیلی کاپٹر کہ جس میں پچاس صیہونی فوجی سوار تھے منگل کو صیہونی علاقے بئیری میں لینڈنگ کرتے وقت مزاحمتی قوتوں کے گائيڈڈ میزائل کا نشانہ بنا- صیہونی حکومت نے اس حملے میں اپنے فوجیوں کے جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہيں کہا ہے-