Oct ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی کا مکمل محاصرہ کیا جائے: صیہونی وزیر جنگ

صیہونی حکومت نے اتوار کے دن سے غزہ پٹی پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل نے فلسطینیوں پر غاصب صیہونی حکومت کے مظالم سے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے اور مغربی ممالک غزہ پٹی پر غاصبوں کے حملوں کی حمایت کر رہے ہیں ۔ یہ سب ایسی حالت میں ہے کہ تل ابیب نے اس علاقے پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تل ابیب کے ٹی وی چینل تیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس حکومت کی فوج نے غزہ پٹی پر زمینی حملے کی تیاری مکمل کر لی ہے اور وہ اس سلسلے میں سیاسی کابینہ کی تائید کی منتظر ہے۔

صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ نےغزہ پٹی کے مکمل محاصرے کا حکم دیتے ہوئے اس علاقے میں ہر طرح کی خوراک، ادویات، ایندھن ، بجلی اور پانی کی سپلائی کو ممنوع کر دیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پٹی اور مغربی کنارے پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں تقریبا پانچ ہزار افراد شہید اور چودہ ہزار سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس