Oct ۲۳, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے خلاف تمام جرائم کا ذمہ دار امریکہ اور صیہونی حکومت ہے: خالد مشعل

فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ نہتھے اور مظلوم فلسطینیوں کے خلاف تمام تر جرائم کی ذمہ داری امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام : فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ میں فلسطینی تحریک حماس اور دیگر فلسطینی قوتوں کے خلاف جنگ و جارحیت اور عوامی قتل عام کی قیادت کر رہا ہے۔انھوں نے سوشل میڈیا پر حماس کی جانب سے ایک بیان میں کہا کہ آج امریکہ اس جنگ کی قیادت کر رہا ہے اور حماس کو شکست دینے، غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کرنے اور اسے ہتھیار فراہم کرنے کے اپنے ناجائز مقاصد حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت، حماس اور غزہ کو کچلنا چاہتے ہیں اور عوامی تحریک کو ختم کرنا چاہتے ہیں مگر فلسطینی عوام دشمنوں کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ٹیگس