Oct ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۳:۲۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام  پر ہمیں خاموش نہیں رہنا چاہیئے: امیر قطر

امیر قطر نے غزہ میں صیہونی حکومت کے حملے روکے جانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور اس کے نتیجے میں عام شہریوں کے قتل عام پر ہمیں خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہئے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: موصولہ رپورٹوں کے مطابق قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے غزہ کے عوام کی حمایت کی، اور فلسطین کے عام شہریوں کا قتل عام جاری رہنے کے تعلق سے دوہرے معیارات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ و خونریزی نے تمام حدیں پار کرلی ہیں اور اب ان کو روکا جانا ضروری ہے- امیر قطر نے کہا کہ اسرائیل کو ہری جھنڈی دکھاکر فلسطینیوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ نہیں دینی چاہئے-

شیخ تمیم بن حمد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے ، باڑ لگائے جانے اور یہودی بستیوں کی تعمیر کے حقائق سے چشم پوشی کو مسلسل نظر انداز کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطینیوں پر پانی بند کردینے اور ادویات اور خوراک سے محروم کرنے کے ہتھکنڈے کو، ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ قطر کے امیر نے صیہونی حکومت کے حملوں کے خلاف علاقائی اور بین الاقوامی موقف اپنانے پر تاکید کی، کہ جو خطے اور دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

ٹیگس