Oct ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائیل نے ترکیہ سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلالیا

پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ترک صدر رجب طیب اردوغان کے بیان کے بعد تل ابیب نے ترکیہ سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ترک صدر رجب طیب اردوغان کے بیان کے بعد صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے انقرہ سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے انقرہ سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلانے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل اور ترکیہ کے موجودہ تعلقات کا جائزہ لیئے جانے کے پیش نظر عمل میں لایا گیا ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس دہشت گرد گروہ نہیں ہے اور تاکید کی ہے کہ یہ غاصب صیہونی حکومت ہے جو عراق اور شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرتی ہے۔ انھوں نے غزہ کے موجودہ حالات کا ذمہ دار بھی مغرب کو قرار دیا اور تاکید کی کہ مغرب کی حمایت کے بغیر غاصب صیہونی حکومت تین روز بھی نہیں چل سکتی جبکہ مغربی حکام غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام اور اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل کے انتباہات و درخواستوں پر گونگے بہرے بنے بیٹھے ہیں۔

ٹیگس