Oct ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • استقامتی محاذ کی زبردست حکمت عملی، اسرائیلی ٹینکوں کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کو زمینی جارحیت سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ صیہونیوں کی جانب سے غزہ پر زمینی جارحیت چند روز قبل شروع ہوئی تھی اور دشمن کھلے علاقے پر حملہ کرنے کے علاوہ کوئی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

جہاداسلامی نے اعلان کیا کہ دشمن نے غزہ کے کھلے علاقوں میں فضائی حملے کیے اور یہ کارروائی عام شہریوں کے خلاف جنگی جرم ہے۔

جہاد اسلامی کےاعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ مزاحمت ثابت قدم ہے اور اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے اور دشمن کے منصوبوں اور اہداف کو ناکام بنا سکتی ہے۔

فلسطینی استقامت نے صیہونی حکومت کے ٹینکوں کے لیے ٹریپ بنائے اور انہیں غزہ کی جنوبی سرزمین میں تھوڑے اندر داخل ہونے کے بعد گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ صیہونیوں کو اس مشن میں بہت نقصان پہنچا ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹینکوں کو مزاحمتی گروپوں کی طرف سے گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنانے کے بعد صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے غزہ کے بہت سے علاقوں پر شدید بمباری کی۔

ٹیگس