Nov ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • القسام بریگیڈ کا صیہونی ایربیس پر راکٹوں سے حملہ

القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیفاتیم صیہونی ایربیس پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک مزاحمت نے غزہ پر صیہونی جارحیت اور عام شہریوں خاصطور سے عورتوں اور بچوں کے ہونےوالے وحشیانہ قتل عام کے جواب میں صیہونی آبادی کے علاقوں پر حملے کئے ہیں۔

فلسطین کی تحریک مزاحمت نے غزہ پر صیہونی جارحیت اور عام شہریوں خاصطور سے عورتوں اور بچوں کے ہونےوالے وحشیانہ قتل عام کے جواب میں یہ حملے تل ابیب، ہرت زلیا، کفار سابا اور رعنا تل پر کئے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت کے جواب میں غزہ کے اطراف میں تل ابیب کے علاوہ نیر اسحاق اور صوفا کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

القسام بریگیڈ نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ نیفاتیم صیہونی ایربیس پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ جبکہ القسام بریگیڈ نے غزہ کے الزیتون علاقے کے مشرق میں الیاسین ایک سو پانچ قسم کے راکٹ سے غاصب صیہونی حکومت کا ایک ٹینک بھی تباہ کر دیا۔

ٹیگس