اسرائیل نے غزہ میں اچانک زمینی آپریشن کیوں روک دیا؟
Nov ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
اسرائیلی فوج نے بغیر کسی وضاحت کے غزہ میں اپنی زمینی کارروائیاں اچانک معطل کرنے کا اعلان کیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعرات 9 نومبر کی صبح اچانک غزہ پٹی میں زمینی آپریشن روکنے کا اعلان کر دیا۔
غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کا زمینی آپریشن گزشتہ 27 اکتوبر کو صیہونی حکومت کے خلاف طوفان الاقصیٰ آپریشن کے 21 ویں دن شروع ہوا اور زمینی راستے سے داخل ہونے کی متعدد کوششوں کے بعد بالآخر اسرائیلی فوجی کامیاب ہوئے۔
کافی دنوں تک غزہ پٹی کے مختلف علاقوں تک محدود رہنے والی اسرائیلی فوج کی جنوبی کمان نے غزہ پر کئی طرف سے زمینی حملے شروع کرنے کی خبر دی۔
صیہونی فوج نے اپنی اطلاعاتی بنیاد پر شائع ہونے والے ایک بیان میں بغیر کسی وضاحت یا معلومات کے غزہ پٹی میں زمینی کارروائیوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔