Nov ۲۱, ۲۰۲۳ ۲۱:۳۱ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی اسرائیلی جارحیت کے مخالفین کا کاروانِ امن، ایک ہزار کشتیاں، 4500 مسافرین

غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی غاصب اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے مخالفین کا کاروانِ امن غزہ کی طرف روانہ ہوگا۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کے مطابق انقرہ سے شائع ہونے والے "ترکیہ" اخبار نے آج منگل کے روز لکھا ہے کہ غزہ میں غاصب اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں ہونے والی فلسطینیوں کی نسل کشی کے مخالفین کا ایک کارواں، جو کہ 4500 مسافروں کے ساتھ 1,000 کشتیوں پر مشتمل ہوگا، غزہ کے ساحلوں کی طرف روانہ ہونے والا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس قافلے میں شامل زیادہ تر افراد مغربی ممالک کے شہری ہیں اور وہ اپنے اس اقدام سے اسرائیلی حکومت سے کہنا چاہتے ہیں کہ اب وہ جارحیت ختم کرے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے کئی عشروں کے جرائم و مظالم کے جواب میں 7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی استقامتی مجاہدین نے غزہ سے بیت المقدس کی غاصب حکومت کے اہداف کے خلاف اچانک طوفان الاقصی نامی ایک آپریشن کا آغاز کیا جس میں غاصب اسرائیلی حکومت کو بھاری جانی مالی نقصان اٹھانا پڑا اور اس کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ غاصب حکومت نے اپنی شرمناک شکست کا بدلہ لینے اور استقامتی گروپوں کی کارروائیوں کو روکنے کے لیےغزہ پٹی کی تمام گزرگاہوں کو بند کرکے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے شروع کردیئے جو اب بھی جاری ہیں۔ غاصب صیہونی حکومت کے ان وحشیانہ حملوں میں اب تک 13 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس