Nov ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • مقبوضہ بیت المقدس اورغرب اردن کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت

صیہونی فوجیوں نے جمعرات کو غرب اردن کے مختلف علاقوں اوراسی طرح شمالی مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیا کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی فوجیوں نے شمالی مقبوضہ بیت المقدس میں واقع قلندیا کیمپ کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے - صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر طوباس پر بھی حملہ کیا ہے اور وسیع پیمانے پر تخریبی اقدامات کئے ہيں-

صیہونی فوجیوں نے اسی طرح مشرقی قلقیہ کے عزون ٹاؤن پر بھی دھاوا بول دیا - صییہونی فوجیوں نے متعدد فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا اور ان کو زد و کوب کیا- ان فوجیوں نے فلسطینیوں کی گاڑیاں بھی چرالیں- بعض فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ مشرقی نابلس کے بلاطہ کیمپ پر صہیونی فوجیوں کے حملے کے وقت اس کیمپ میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے

ٹیگس