صیہونی حکومت کی جانب سےغزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i427992-صیہونی_حکومت_کی_جانب_سےغزہ_میں_جنگ_بندی_کی_خلاف_ورزی
فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ماضی کی طرح صیہونی حکومت نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۵:۴۶ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی جانب سےغزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ماضی کی طرح صیہونی حکومت نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون طیاروں نے خان یونس اور رفح کی فضاؤں میں پروازیں بھری ہیں جو غزہ میں عارضی جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی ہے۔ صیہونی حکومت نے متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس کے دوران چار فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ القدس بریگيڈ نے اعلان کیا ہے کہ ہم جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرتے ہیں لیکن معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ القدس بریگيڈ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کے دوران فوجی آپریشن کو اس وقت تک معطل رکھیں گے جب تک کہ دشمن اس پر عمل کرے گا۔