Dec ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں نے 7 اکتوبر سے آج تک 3365 فلسطینیوں کو گرفتار کیا

فلسطینی قیدیوں کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں زیر حراست لئے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھکر تین ہزار تین سو پینسٹھ تک پہنچ گئی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی قیدیوں کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ یہ تعداد ان فلسطینیوں کی ہے جنھیں صرف غرب اردن کے علاقوں سے زیر حراست لیا گیا ہے جبکہ صیہونی فوجیوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ان علاقوں سے چالیس فلسطینیوں کو زیر حراست لیا ہے۔ زیر حراست لئے جانے والے فلسطینیوں میں کئی عورتیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کی گذشتہ ستر برسوں سے جاری جارحیت، غزہ کے محاصرے اور ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں کی گرفتاری اور جیلوں میں ان کی ایذا رسانی کے جواب میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کے خلاف سات اکتوبر کو طوفان الاقصی آپریشن شروع کیا جبکہ غاصب صیہونی حکومت نے اس آپریشن کے جواب میں غزہ کے عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ ترین جارحیت کا ارتکاب کیا اور رہائشی علاقوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا اور پندرہ ہزار فلسطینیوں کو شہید کر دیا جن میں بیشتر تعداد عورتوں اور خاصطور سے بچوں کی ہے۔

ٹیگس