Dec ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • غزہ کی تازہ ترین صورتحال، شہداء کی تعداد 19 ہزار سے زائد

یونیسیف نے آج ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ غزہ بچوں کے لئے دنیا کے خطرناک ترین مقام میں تبدیل ہو چکا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ پر صیہونی جارحیت میں فلسطینیوں کی ہونے والی شہادتوں کے جدید ترین اعدادو شمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک انیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں ستّرفیصد سے زائد صرف عورتیں اور بچے ہیں۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف نے بھی آج ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ غزہ بچوں کے لئے دنیا کے خطرناک ترین مقام میں تبدیل ہو چکا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بھی غزہ کے حفظان صحت کے نظام کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے صورت حال کو ناگفتہ بہ قرار دیا ہے۔

ٹیگس