Dec ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کو پناہ دینے والے مراکز کی ابتر صورت حال

فلسطین کی وزارت صحت نے فلسطینیوں کو پناہ دینے والے مراکز کی ابتر صورت حال پر سخت خبردار کیا ہے۔

  سحرنیوز/عالم اسلام:غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ان مراکز میں اٹھارہ لاکھ فلسطینی المناک صور ت حال سے دوچار ہیں جن میں پچاس ہزار ایسی خواتین بھی شامل ہیں جن کے یہاں بچوں کی پیدائش ہونے والی ہے اور وہاں کوئی ایسا انتظام بھی نہیں ہے جس کے مطابق یہ خواتین بچوں کو بآسانی جنم دے سکیں۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اعلان کیا ہے کہ اب تک صیہونی جارحیت میں بیس ہزار چھے سو چوہتر فلسطینی شہید اور چوّن ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ اس ترجمان نے کہا کہ اس جارحیت میں طبی عملے کے تین سو گیارہ افراد بھی شہید ہوئے ہیں جبکہ ایک سو دو ایمبولینسیں تباہ کی گئی ہیں۔ اشرف القدرہ نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے جارحیت کے دوران ایک سو اکتالیس طبی مراکز کو حملوں کا نشانہ بنایا اور نتیجے میں تئیس اسپتالوں اور ترپن طبی مراکز کی سرگرمیاں بند ہو گئی ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے فلسطینیوں کو پناہ دینے والے مراکز کی ابتر صورت حال پر سخت خبردار کیا ہے۔ غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ان مراکز میں اٹھارہ لاکھ بد حال فلسطینی المناک صورت حال سے دوچار ہیں۔ اس ترجمان کے مطابق ان مراکز میں نو لاکھ بچوں کو بھی بھوک مری اور غذائی اشیا و خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ خواتین بھی ایسی ہی صورت حال سے دوچار ہیں نیز یہ صورت حال صیہونی جارحیت کے نتیجے میں بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

ٹیگس