صیہونی حکومت کے حملے میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i429210-صیہونی_حکومت_کے_حملے_میں_حماس_کے_سیاسی_دفتر_کے_نائب_سربراہ_شہید
بیروت پر صیہونی حکومت کے حملے میں تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العروری شہید ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے حملے میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شہید

بیروت پر صیہونی حکومت کے حملے میں تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العروری شہید ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: منگل کی رات خبری ذرائع نے بیروت کے جنوب میں صیہونی حکومت کے ڈرون حملے میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العروری کی شہادت کا اعلان کیا۔

المیادین چینل کے مطابق صیہونی حکومت کے ڈرون طیارے نے بیروت کے جنوب میں حماس کے ایک دفتر کو نشانہ بنایا۔

المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ بیروت کے جنوبی نواحی علاقے المشرافیہ میں ایک بڑا دھماکہ ہوا۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی ایک بیان میں صالح العروری کی شہادت کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

حماس نے اس حملے میں اپنی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈ کے دو کمانڈروں کی شہادت کا بھی اعلان کیا ہے۔