Jan ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran

پریس ذرائع نے بحیرہ احمر میں ایک اور مال بردار بحری جہاز پر حملہ ہونے کی خبردی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ایک برطانوی شپنگ کمپنی نے کہ جس کے نام کا ذکر نہیں کیا گيا، دعوی کیا ہے کہ اس کے بحری جہاز پر میزائلوں سے حملہ ہوا ہے اور یہ میزائل یمن کے صوبے تعز سے فائر کئے گئے تھے۔
اس سے قبل بعض عبری ذرائع نے برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن کے حوالے سے دعوی کیا تھا کہ بحیرہ احمر میں اور ایریٹیریا سے تقریبا تینتیس میل کے فاصلے پر سمندر میں یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ حملہ ایسے میں ہوا ہے کہ اس سے تھوڑی دیر قبل ہی جنوبی لبنان میں ضاحیہ کے علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں تحریک حماس کے نائب سربراہ شیخ صالح العاروری شہید ہوگئے تھے۔

ٹیگس