یمن: امریکا اپنے فوجی اڈے پر حملے کے پیغام کو درک کرے
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اردن میں امریکی فوجی ٹھکانے پر حملے میں امریکی فوج کے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو ایسے حملوں کے نتائج اور وجوہات کو سمجھنا ہوگا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے حالیہ ہفتوں کے دوران فلسطین کی حمایت اور غزہ پر صیہونی جارحیت کی حمایت کرنے پر امریکہ اور اسرائیل کی مذمت اور ان کے ٹھکانوں پر ہونے والے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمال مشرقی اردن میں امریکی فوجی ٹھکانے پر ہونے والا حملہ عرب ملکوں میں امریکی پالیسیوں پر پائی جانے والی برہمی کا آئینہ دار ہے۔واضح رہے کہ امریکی چینل فاکس نیوز نے اتوار کو اردن کی سرحد پر تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رپورٹ دی تھی کہ یہ حملہ حالیہ برسوں کے دوران امریکی فوج پر ہونے والا خونریز ترین حملہ رہا ہے۔