بحیرۂ احمر میں برطانوی بحری جہاز پر حملہ
Feb ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
بحیرۂ احمر میں آبنائے باب المندب میں ایک اور بحری جہاز کو نشانہ بنایا گيا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: خبری ذرائع کے مطابق ایمبری میرین سیکیورٹی کمپنی نے آج پیر کی صبح یہ خبردی ہے۔ اس خبر میں کہا گیا ہے کہ بحیرۂ احمر میں آبنائے باب المندب کے قریب برطانیہ کے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا گيا ہے تاہم اس کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔ یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کے خلاف اسرائیلی حملے بند نہیں ہوتے، اس وقت تک مقبوضہ فلسطین کو جانے والے تمام بحری جہازوں کو وہ نشانہ بناتی رہے گی۔
یمنی فوج نے اس بات پر بھی تاکید کی ہے کہ خلیج عدن اور بحیرۂ احمر میں جہاز رانی تمام بحری جہازوں کے لئے آزاد ہے اور ان کو مکمل تحفظ اور سلامتی حاصل ہے۔